فضیلۃ الشیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ
Thursday, 19 February 2015
Saturday, 14 February 2015
شیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ اور شعبہ جالیات
تدریسی تجربہ :تین سال
مدرس دارالحدیث الجامعۃ الکمالیۃ راجووال سابقا مدیرالتعلیم جامعہ امام احمد بن حنبل سٹی قصور و مدیر شعبہ جالیات پاکستان فاضل جامعہ سلفیہ فیصل آباد
مشہور اساتذہ:
شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ شیخ الاسلام حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ نائب شیخ الحدیث محمد یونس بٹ حفظہ اللہ
پروفیسر یسین ظفر حفظہ اللہ مفتی عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ
تصنیفی خدمات:
خلفاء ثلاثہ کی اہل بیت کے ساتھ الفت اور رشتہ داریاں
اب تاریخ اہل حدیث پر کام کرنے کا عزم مصمم رکھتے ہیں ۔
دعوتی خدمات:
جامعہ کے شعبہ جالیات کے مدیر ہیں اس کے تحت ملک بھر میں مستقل تفہیم اسلام کورسز اور سوال وجواب سیکشن کروا رہے ہیں اب تک تیس سے زیادہ جگہوں پر ہفتہ وار ،پندرہ روزہ اور ماہانہ کلاسز جاری ہیں اس میں روایتی انداز سے ہٹ کر کام کررہے ہیں اور کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل سوال و جواب سیکشن ہوتا ہے ۔جس علاقہ میں بھی پروگرام ہو وہاں کے عوام ہی نہیں بلکہ اہل علم بھی بہت زیادہ استفادہ کرتے ہیں اور عوام میں بیداری پیدا ہو رہی ہے ان پروگراموں کی وجہ سے لوگ دین اسلام کی حقانیت سے بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں لائبریریاں بنا رہے ہیں اور کئی ایک جگہوں پر توجہ دلانے کی وجہ سے حلقات علمیہ قائم ہو چکے ہیں ،اور تمام لوگوں کو پروگرام سے آخر میں جامعہ میں کچھ دن وقت نکال کرآنے کا وعدہ لیا جاتا ہے اور بعض لوگ جامعہ میں وقت بھی دے رہے ہیں انھیں پروگراموں کی وجہ لوگ اپنے بیٹے بھی دینی تعلیم کے لئے وقف کر رہے ہیں اور انھیں پروگراموں بعض باطل فرق بھی اپنے اشکالات لے کر حاضر ہوتے ہیں اور بحث و مناظر ہ کرتے ہیں اب تک الحمدللہ کئی لوگ باطل فرق اور باطل عقائد و نظریات کو چھوڑ کر قرآن و حدیث کی طرف آچکے ہیں ،نیز یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارا یہ پروگرام بلا تفریق تمام مکاتب فکر کی مساجد میں ہو رہے ہیں مثلا جماعۃ المسلمین ،بریلوی اور دیوبندی کی مساجد میں والحمدللہ۔خاص کر فریضۃ العلم (وہ علم جس کا ہر مسلمان پر سیکھنا فرض ہے )پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔
انگریزی ماہ کا پہلاخطبہ جمعہ :جامعہ امام احمد بن حنبل سٹی قصور ۔انگریزی ماہ کا دوسرا خطبہ جمعہ:اعجاز الاسلام کوٹ رادھا کشن
انگریزی ماہ کا تیسرا خطبہ جمعہ :لالو کے نزد الہ آباد۔انگریزی ماہ کا چوتھا جمعہ:مختلف جگہوں پر ہوتا ہے
Subscribe to:
Posts (Atom)
